صنعاء،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے ایوان صدارت کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور یمن کے درمیان ایک مشترکہ سپریم کمیٹی تشکیل دیے جانے پر اتفاق رائے ہو گیا۔ کمیٹی کا مقصد کوآرڈی نیشن اور انضمام کی سطح کو بلند کرنا ہے اور یہ یمن مین آئین اور قانون کی بالادستی کے واسطے مشترکہ مفادات اور اہداف کو پورا کرنے میں حائل امور کو زیرِ بحث لائے گی.. تا کہ ملک میں بغاوت کے خاتمے ، آئینی حکومت کی واپسی ، انسداد دہشت گردی ، امن و استحکام اور معمول کی زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔سہ فریقی سپریم کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کے روز ہی جدہ میں یمن کینائب صدر علی محسن الاحمر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔کمیٹی نے اپنے کام سے متعلقہ امور اور تمام صورت حال کے علاوہ مذکورہ تینوں ممالک میں سیاسی قیادت کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہونے والے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے اپنے ایجنڈے میں شامل موضوعات پر بات چیت کی جن میں یمن میں باغیوں کے زیر انتظام بقیہ ماندہ اراضی کو آزاد کرانے کے لیے واسطے سکیورٹی اور فوجی آپریشن شامل ہیں۔